the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ہانگ کانگ کے ایک بھیڑ بھاڑ والے سب وے اسٹیشن پر کل ایک ٹرین میں آگ لگ گئی تھی جس میں 17 افراد جھلس گئے ان میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے رائٹرز کو بتایا کہ ٹرین میں سوار ایک بوڑھے شخص نے مشتبہ طور پر خود کو آگ لگائی تھی ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ اس نے یہ قدم کیوں اٹھایا۔ پولیس نے بتایا کہ بری طرح جھلسے اس شخص کو جب ہسپتال لے جایا جا رہا تھا تو اس نے بتایا کہ اس نے نجی اسباب



سے خود کو آگ لگائی تھی ۔مگر پولیس نے اس پر اعتبار نہیں کیا کیونکہ وہ پوری طرح ہوش میں نہیں تھا۔

پولیس نے اس آتشزنی کے لئے دہشت گردوں کا ہاتھ ہونے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا ہے لیکن ابھی یقین سے اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ پولیس نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی مرکز کے سپاہیوں کو موقع پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں 17 افراد جھلس گئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.